بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اورریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اورریکارڈ توڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک توڑ دیا ہے ۔ ایشیاء کپ سپر فور کے پہلے میچ کے دوران بابراعظم بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

بابراعظم نے یہ اعزاز 31 اننگز میں عبورکیا جبکہ بھارتی پلئیر ویرات کوہلی نے بطور کپتان 36 اننگز میں دو ہزار رنز مکمل کئیے تھے۔

بابراعظم نے لاہور ،یں بنگلہ دیش کے خؒاف میچ میں جیسے ہی چھٹا رن لیا تو وہ بطور کپتان تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئیرز نے 41 ، مایئکل کلارک نے 47 جبکہ بھارت کے مہندر سنگھ دھونی اور برطانیہ کے مورگن نے 48،48 اننگز میں سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

بابر اعظمویرات کوہلی
Comments (0)
Add Comment