بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر حکومت پاکستان نے یادگاری سکہ جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز پلس) سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر حکومت پاکستان نے یادگاری سکہ جاری کر دیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ یادگاری سکے کے ایک رخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان کندہ ہے جبکہ دوسرے رخ پر سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ کی تصویر ہے، ساتھ ہی گرو نانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ درج ہیں۔

550 ویں جنم دنبابا گرونانکحکومت پاکستانیادگاری سکہ
Comments (0)
Add Comment