ایشیاکپ2025: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیاکپ2025 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی
ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کت لئے 128 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ بھارت نے 128 کا ہدف 16 اوورز میں حاصل کرلیا
دبئی کے اسٹیڈیم میں پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کا ٹاس پاکستان کے حق میں رہا جس پر کپتان سلمان علی آغا نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اوپنر اور مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا اور تاہم صاحبزادہ فرحان کے چالیس اور شاہین کے 33 رنز کیوجہ سے مجموعی اسکور 127 تک پہنچا۔
بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گری، صائم ایوب پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حارث تھے جو 6 کے مجموعی اسکور پر 3 رنز بنا کر بمراہ کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔
45 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔ ان کے بعد پاکستانی کپتان سلمان آغا بھی 3 رنز بنا کر اکشر پٹیل کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔
سلمان آغا کے بعد آنے والے بلے باز حسن نواز بھی64 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں کلدیپ یادیو نے آؤٹ کیا۔ ان کے بعد حسن نواز بھی پہلی ہی گیند پر کلدیپ یادیو کا شکار بن گئے۔
83 رنز پر صاحبزادہ فرحان بھی ہمت ہار گئے اور کلدیپ یادیو کو وکٹ دے بیٹھے، انہوں نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 97 رنز پر گری جب فہیم اشرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ پانچ اہم کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ فخر زمان 17، فہیم اشرف 11 اور صفیان مقیم 10 رنز بناسکے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادوو نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر تین، جبکہ ایکسر پٹیل اور بمراہ نے نے 2،2 اور ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔