ایشیاکپ 2025: پاکستان نے عمان کو 93 رنزسے شکست دے دی

ایشیاکپ 2025: پاکستان نے عمان کو 93 رنزسے شکست دے دی

ایشا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چوتھے میں پاکستان نے عمان کو جیت کے لئے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے عمانی بیٹرز پاکستانی بولر کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔ پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 67 بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

عمان کی جانب سے حماد مرزا 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔عامر کلیم 13، شکیل احمد 10، محمد ندیم 3، ونایک شکلا 2، حسنین شاہ 1، کپتان جتندر سنگھ 1، شاہ فیصل 1، سفیان محمود 1، اور ذکریا اسلام 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم، فہیم اشرف اور صائم ایوب نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں دبئی میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے عمان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے عمان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

عمان کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث ، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

گرین شرٹس نے عمان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

محمد حارث نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان نے 29 رنز بنائے جبکہ   فخر زمان نے 23 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد نواز نے 19 اور حسن نواز نے 9 رنز اسکور کیے۔

عمان کی جانب سے عامر کلیم اور شاہ فیصل نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤت کیا۔

واضٖ ریے کہ پاکستان اور عمان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے۔

ایشاکپ 2025پاکستان - عمان
Comments (0)
Add Comment