ایران نے امریکا کے حق دفاع کے دعوؤں کو بے بنیاد قراردے دیا

ایران نے امریکا کے حق دفاع  کے دعوؤں کو بے بنیاد قراردے دیا

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایرانی قوم کے خلاف امریکی کارروائیوں کے جواز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے امریکا کے ’’حقِ دفاع‘‘ کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پیش کی گئی نئی توجیہات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور واشنگٹن کی فوجی کارروائیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’حقِ دفاع کس چیز کے خلاف؟ کیا ایران کی جانب سے کوئی مسلح حملہ ہوا تھا جو اس دفاع کا جواز فراہم کرتا؟‘‘

انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس سوال کا جواب ’’ہرگز نہیں‘‘ ہے۔ ان کے مطابق یہ کارروائی کسی صورت بھی دفاعی اقدام نہیں تھی بلکہ ایرانی قوم کے خلاف ایک کھلی جارحیت تھی، جس کا بروقت اور مؤثر جواب دیا گیا۔

اسماعیل بقائیایران - امریکا - اسرائیل - جنگ
Comments (0)
Add Comment