ایران اور روس کی پاک اٖفغان کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

ایران اور روس کی پاک اٖفغان کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

ایران اور روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں سہولتکاری کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مناسب ہے افغانستان اور پاکستان اختلافات کو بات چیت سے حل کریں، پاکستان افغانستان بات چیت میں ایران سہولت اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ماہِ مبارک رمضان ضبطِ نفس اور عالمِ اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے، مناسب ہےکہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو حسنِ ہمسائیگی اور مکالمے سے حل کریں۔

روسی خبر رساں ایجنسی ریا نووستی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں کمی لائیں۔

 بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر افغانستان اور پاکستان درخواست کریں تو روس ثالثی کا کردار ادا کرنے پر بھی غور کرے گا۔

روس نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں استحکام اور امن سب کے مفاد میں ہے اور جاری جھڑپیں علاقائی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔


ایران - روسپاک اٖفغان کشیدگی
Comments (0)
Add Comment