ایرانی قوم سے احترام سے بات کرو ورنہ تمہیں ایک مختلف زبان میں جواب دیا جائے گا،ایران کی ٹرمپ کو تنبیہ

ایرانی قوم سے احترام سے بات کرو ورنہ تمہیں ایک مختلف زبان میں جواب دیا جائے گا،ایران کی ٹرمپ کو تنبیہ

دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے، اپنے دستخط کی عزت کریں،ایرانی وزیر خارجہ

 تہران: ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محمد باقر ذوالقدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ ایرانی عوام سے احترام کے ساتھ بات کریں۔ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق باقر ذوالقدر نے ٹرمپ کو کہا کہ آپ نے اس سے پہلے بھی  250 سالہ تاریخ رکھنے والے ایک کمزور ملک کے رہنما کے طور پر ایران کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کے خاتمے کی بات کی تھی جس کا نتیجہ صرف آپ کی شکست، مایوسی اور مذاکرات و جنگ بندی کی درخواستوں کی صورت میں نکلا۔ ایرانی قوم دھمکیوں کی زبان سے ناآشنا ہے۔

باقر ذوالقدر نے ٹرمپ کو  خبردار کیا کہ ایرانی عوام کے ساتھ سے احترام سے بات کریں، ورنہ ہم آپ کو مختلف زبان میں جواب دیں گے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر ثقافت سید عباس صالحی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے امریکی بیانات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے دھونس اور دھمکی کی زبان ترک نہیں کی۔ اگر آپ نے اپنی سابقہ شکستوں سے سبق نہیں سیکھا تو اپنے شہید رہنما کو الوداع کہنے کے لیے لاکھوں ایرانیوں کی پرجوش شرکت سے ہی سبق حاصل کریں۔ ایران اپنے حقوق سے نہ دفاع میں پیچھے ہٹے گا اور نہ سفارت کاری میں۔ آپ ایک مختلف قوم کا سامنا کر رہے ہیں، اپنی بے ربط باتوں سے مزید رسوائی نہ سمیٹیں۔

دریں اثناء سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ  نے کہا کہ لاکھوں ایرانیوں نیآیت اللہ خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جنازے میں اتحادکامظاہرہ کیا، نہ ہی ایرانی عوام اور نہ ہی ہماری بہادر مسلح افواج کسی بھی دھمکی سے متاثر ہوتی ہیں۔عباس عراقچی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کی شق نمبر 13 واضح ہے، دھمکیوں کے تسلسل میں حتمی معاہدے پربات چیت شروع نہیں ہوگی۔

محمد باقر ذوالقدر
Comments (0)
Add Comment