امریکی ناظم الامور کی اسپیکر کے پی اسمبلی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

امریکی ناظم الامور کی اسپیکر کے پی اسمبلی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

 ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف اور علاقائی استحکام آگے بڑھانے کے لیے اہم ہے، امریکی سفارتخانہ

اسلام آباد : (نیوز پلس)  ترجمان امریکی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور پشاور کے قونصل جنرل ٹام ایکرٹ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے ملاقات کی۔ایک بیان میں امریکی سفارت خانے نے کہا کہ اس ملاقات میں خیبر پختونخوا کے پارلیمانی رہنما بھی موجود تھے۔

ترجمان امریکی سفارت خانے کے مطابق ملاقات میں امریکی ترجیحات اور اہم معدنیات، توانائی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی سفارتخانہ کے مطابق ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف اور علاقائی استحکام آگے بڑھانے کے لیے اہم ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر
Comments (0)
Add Comment