امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مشترکہ حملہ، ایران کا شدید جوابی حملہ

امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مشترکہ حملہ، ایران کا شدید جوابی حملہ

ایران کا اسرائیل اور خلیجی ممالک  بحرین، قطر، کویت ،دبئی سمیت ریاض پر امریکی اڈوں پر میزائل حملے

امریکا اور اسرائیل کے اچانک حملے کے بعد ایران نے اپنے جوابی بھی اسرائیل اور خلیجی ممالک قطر ، بحرین ،کویت سمیت ریاض میں امریکی اڈوں کو میزائل  داغے ہیں ۔

قطر میں العدید ایئر بیس، کویت میں السلم ایئر بیس، متحدہ عرب امارات میں الظفرہ ایئر بیس اور بحرین میں پانچویں امریکی بیس کو ایرانی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے

ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر تقریباً 75 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلابی گارڈز نے کہا کہ اسرائیل پر میزائل اور ڈرون سے پہلا حملہ شروع کیا ہے، اسرائیل کے خلاف میزائل ڈرون حملوں کی پہلی لہر لانچ کر دی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی نظام آپریٹ کر رہے ہیں۔

ایران کی طرف سے میزائل اسرائیل کے شمالی علاقوں کی جانب داغے گئے ہیں۔

 ایرانی حملے پر اسرائیلی حکام نے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت جاری کر دی ہے، اسرائیل سمیت عرب ملکوں میں جنگی سائرن بجائیں جا رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے پیشِ نظر شمالی اسرائیلی میں سائرن بج اٹھے۔

اس سے پہلے ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے، ردِعمل انتہائی سخت ہو گا۔

ایرانی عہدیدار نے کہا تھا کہ ان حملوں کا اختتام اب آپ کے اختیار میں نہیں رہا۔

  ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گرے ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف میزائل ڈرون حملوں کی پہلی لہرلانچ کردی ہے جبکہ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنگی طیارے اور میزائل عراق کی فضائی حدود میں دیکھے گئے۔

ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر تقریباً 75 میزائلوں سے حملہ کیاگیا۔

جنگ-ایران - اسرائیل - امریکا
Comments (0)
Add Comment