اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش

بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس

نیویارک(نیوز پلس) اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کر دی۔ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ معاملات کے حل کیلئے دو طرفہ بات چیت نا گزیر ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات انتہائی ضروری ہیں، فریقین قبول کریں تو اقوام متحدہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کا احترام کرے، مسلسل لاک ڈاؤن درست اقدام نہیں، ہم صرف اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں، فریقین قبول کرلیں تو اس پر عمل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو کئی محاذوں پر تشویشناک لمحات کا سامنا ہے، ماحولیاتی ایمرجنسی، عدم مساوات، نفرت اور عدم برداشت کے مسائل درپیش ہیں، امن اور سیکیورٹی کی تشویشناک صورتحال بھی مسائل میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حل تلاش کرنے کے لئے آنے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں ان مسائل کا احاطہ کریں گے۔

اقوام متحدہسیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریسنیویارک
Comments (0)
Add Comment