اسپیکر قوم اسمبلی اسد قیصر نے عام آدمی کو قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کیلئے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا

اس وقت ملک کو خطرات لاحق ہیں، آزادی مارچ ذاتی بغض اور عناد کے علاوہ کچھ نہیں۔اسپیکر قوم اسمبلی اسد قیصر

اسلام آباد(نیوز پلس) اسپیکر قوم اسمبلی اسد قیصر نے عام آدمی کو قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کیلئے سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا۔اس کے بعداب عام شہری بھی قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھ سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نے سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو خطرات لاحق ہیں، آزادی مارچ ذاتی بغض اور عناد کے علاوہ کچھ نہیں۔ پوری قوم کشمیر پر متحد ہے، ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ دھرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق کہ اسمبلی اجلاس کیلئے عام آدمی گیلری پاس ناقابل استعمال ہوگا۔ قومی شناختی کارڈ کی نادرا ریکارڈ سے تصدیق کے بعد پاس جاری ہوگا۔ کسی بھی قانون شکنی پر متعلقہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گئی۔ترجمان کے مطابق اسمبلی اجلاس میں موبائل فون، اسلحہ، چھتری، کیمرے، چھڑیاں، ہینڈبیگ، اٹیچی کیس اور کتب لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسد قیصر
Comments (0)
Add Comment