اسلام آباد مفاہمتی یادداشت حتمی منظوری کے قریب، مناسب وقت پر عوام کے سامنے لائی جائیں گی، عباس عراقچی
تہران :ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اپنی حتمی منظوری کے انتہائی قریب ہے۔
امن مذاکرات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر انتہائی اہم پیغام میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت( MEMORANDUM) اپنی حتمی منظوری کے انتہائی قریب ہے۔تاہم اسکی منظوری تک میڈیا کو اس کے مندرجات کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شفافیت اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے تحت تمام تفصیلات مناسب وقت پر عوام کے سامنے پیش کر دی جائیں گی۔