اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم نے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کی

 اسلام آباد:  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق دار نے پیر کی شام کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں ابھرتے ہوئے حالات پر تبادلہ خیال کیا اور فوری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم نے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کی۔ دونوں طرف سے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کے لیے اپنے عزم کی تصدیق کی گئی اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان - کینیڈا
Comments (0)
Add Comment