اذان اویس کی ٹیسٹ میچ میں شاندار پرفارمنس، ڈیبیو ٹیسٹ سینچری بنا لی

  اذان اویس کی ٹیسٹ میچ میں شاندار پرفارمنس، ڈیبیو ٹیسٹ سینچری بنا لی

پہلے ٹیسٹ میں سینچری بنانے والے پاکستان کے 14ویں بیٹر بن گئے

پاکستان کے نوجوان بلے باز اذان اویس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے پہلے ہی میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سنچری اسکور کر لی ہے اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے 14ویں بیٹر بن گئے ہیں۔

21 سالہ اذان اویس نے بنگلادیش کے خلاف کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں 153 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔ ان کی اننگز میں 14 خوبصورت چوکے شامل تھے، جس سے انہوں نے اپنی بیٹنگ کی مہارت اور اعتماد کا بھرپور اظہار کیا۔

انہوں نے اننگز کا آغاز تجربہ کار اوپنر امام الحق کے ساتھ کیا اور دونوں نے پاکستان کو ایک مضبوط آغاز فراہم کرنے کی کوشش کی۔ اذان اویس نے پُرسکون اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیشی بولنگ کے خلاف شاندار مزاحمت دکھائی۔

یہ میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ہے، جو ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس سنچری کے ساتھ اذان اویس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا یادگار آغاز کیا ہے اور ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کرنے کی طرف اہم قدم بڑھایا ہے۔

اذان اویس
Comments (0)
Add Comment