احتساب عدالت کی سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر

آصف زرداری اور فریال تالپور کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں

اسلام آباد(نیوز پلس) میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز منطقی انجام تک پہنچنے کے قریب پہنچ۔ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور انکی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر د ی ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ آصف علی زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے ایک بار پھر جیل میں اے سی کا معاملہ اٹھا تے ہوئے کہا عدالت نے کہا تھا اے سی دیں لیکن نہیں دیا گیا، آپ نے کہا فریج دیں لیکن انہوں نے برف کے ڈبے دے دیئے۔اس موقع پر عدالت میں موجود فاروق ایچ نائیک نے کہا ہمیں ابھی تک ریفرنس کی کاپی بھی نہیں ملی جس پر جج محمد بشیر نے کہا ریفرنس کی نقول موجود ہیں، آپ کو ابھی دے دیتے ہیں، ریفرنس کی نقول کی تقسیم کے بعد آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز کی سماعت اب 4 اکتوبر کو ہو گی۔

احتساب عدالتپارک لین کیسزمیگا منی لانڈرنگ
Comments (0)
Add Comment