اب نہ امپائر کی انگلی نہ جعلی تبدیلی، صرف عوام کی مرضی چلے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

میرا سوال بدستور اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟

کراچی(نیوز پلس) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب نہ امپائر کی انگلی نہ جعلی تبدیلی، صرف عوام کی مرضی چلے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا سوال بدستور اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟ اب نہ امپائر کی انگلی نہ جعلی تبدیلی، صرف عوام کی مرضی چلے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی 18 اگست 2019 کے بیان کا ویڈیو کلپ شیئر کرکے سوال کئے،اس کے ساتھ سلیکٹڈ تمہارا کھیل ختم کا انگریزی ہیش ٹیگ کو بھی اپنے ٹویٹر پیغام کا حصہ بنایا ہے۔

بلاول بھٹو زرداریپاکستان پیپلزپارٹی
Comments (0)
Add Comment