آپریشن غضب للحق جاری؛ افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ

آپریشن غضب للحق جاری؛ افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ

"غضب للحق” اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ سیکیورٹی ذرائع

وزیر اطلاعات کے مطابق، افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال کارروائیوں کے جواب میں پاک فوج کا آپریشن "غضب للحق” جاری ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اب تک افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک اور 855 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، افغان طالبان کی 243 چیک پوسٹس تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 42 قبضے میں لے کر اڑا لی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں 65 دہشتگردوں اور ان کے معاون مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران 219 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کر دیے گئے۔

دوسری جانب پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے شوال کے قریب سرحدی علاقے میں افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بنایا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن "غضب للحق” اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

پاکستان - افغانستان - کشیدگی
Comments (0)
Add Comment