آسٹریا کے چانسلر کا وزیراعظم کو ٹیلیفون، آسٹریا کے چانسلر کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کی بھرپور تائید و حمایت پر شکریہ
اسلام آباد: آسٹریا کے وفاقی چانسلر عزت مآب کرسچن اسٹوکر نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم شیباز شریف نے رواں سال فروری میں ویانا کے اپنے سرکاری دورے کے موقع پر ہونے والی حالیہ ملاقات کو خوشگوار انداز میں یاد کیا۔ وزیر اعظم نے آسٹریا کے چانسلر کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کی بھرپور تائید و حمایت پر شکریہ ادا کیاجس کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی بحالی یقینی بنی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین جنگ بندی کی مکمل پاسداری کریں تاکہ کامیاب مذاکرات کے امکانات کو تقویت ملے جو خطے اور اس سے باہر پائیدار امن اور استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔