آبنائے ہرمز میں ایران نے 2 بحری جہازوں پر قبضہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

آبنائے ہرمز میں ایران نے 2 بحری جہازوں پر قبضہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو اپنی تحویل میں لینے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

ایرانی بحریہ کے مطابق ان جہازوں کو اس لیے قبضے میں لیا گیا کیونکہ وہ آبنائے ہرمز کے سیکیورٹی انتظامات کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔ بحریہ نے مزید بتایا کہ دونوں جہازوں کو ایرانی ساحل کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے میں تقریباً چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایسی کسی کارروائی کا آغاز ممکنہ طور پر امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی یا جنگ کے خاتمے تک نہیں ہوگا، جس کے باعث اس صورتحال کے معاشی اثرات رواں سال کے اختتام یا اس کے بعد تک برقرار رہ سکتے ہیں۔

ایران - آبنائے ہرمز
Comments (0)
Add Comment