گرین لائن منصوبہ تاخیر کا شکار نہیں ہوا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل

فروری تک کراچی کی نمائش چورنگی کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا

کراچی (نیوز پلس)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ گرین لائن منصوبہ تاخیر کا شکار نہیں ہوا گرین لائن بس منصوبے کا انڈر گراوٗنڈ راستہ مکمل ہو رہا ہے۔ نمائش چورنگی پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے بعد عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گرین لائن بس منصوبے میں وفاق کا کام انفرااسٹرکچر پورا کرنا تھا، گرین لائن بس منصوبے میں وفاق نے اپنا کام پورا کرلیا ہے فروری تک کراچی کی نمائش چورنگی کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل
Comments (0)
Add Comment