وزیراعظم عمران خان اور ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ملاقات

ملاقات میں دونوں رنماوٗں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان اور ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں رنماوٗں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔قبل ازیں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے تو وزیراعظم عمران خان نے نور خان ائیر بیس پر ان کا پر تپاک استقبال کیا۔روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے معزز مہمان کو پھول پیش کیے۔ شیخ محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ہے۔ دورے کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں باہمی تعاون اور کثیرجہتی شراکت داری کومزید فروغ دینا ہے۔اپنے مختصر دورہ پاکستان کے بعد ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نور خان ائیر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے ابو ظہبی روانہ ہو گئے یو اے ای کے سفیر نے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کو الوداع کیا

ابو ظبیوزیراعظم عمران خانولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان
Comments (0)
Add Comment