نواز شریف علاج مکمل کروا کر واپس آئیں اور عدالتوں کا سامنا کرے۔صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈاکٹرعدنان سے رابطہ ہوا ہے انہوں ہے کہ وہ جلد نواز شریف کی رپورٹس بھجوا دیں گے

ملتان(نیوز پلس) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وکیل نے واپسی کی مدت میں توسیع کے لیے جو رپورٹس جمع کروائیں اس میں کچھ ایسا نہیں تھا کہ توسیع دی جائے۔ نشتر اسپتال میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف علاج مکمل کروا کر واپس آئیں اور عدالتوں کا سامنا کریں۔صوبائی وزارت صحت پنجاب نے کہا کہ ڈاکٹرعدنان سے رابطہ ہوا ہے انہوں ہے کہ وہ جلد نواز شریف کی رپورٹس بھجوا دیں گے،ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور عدالت نے نواز شریف کو انسانی ہمدردی پر سہولت دی، اب نواز شریف علاج مکمل کروا کر واپس آئیں اور عدالتوں کا سامنا کرے۔انہوں نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی سے محکمہ صحت میں چھبیس ہزار لوگوں کو ملازمیتں دی گئیں جبکہ دس ہزار نئی ملازمیتں آنے والی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد
Comments (0)
Add Comment