ندا ڈار کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں عالمی ریکارڈ

ندا ڈار ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بالر بن گئیں

ندا ڈار کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں عالمی ریکارڈ

پاکستان ویمنز ٹیم کی مایہ ناز آل راؤنڈر ندا ڈار نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

آل راؤنڈر ندا ڈار ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بالر بن گئیں۔ ندا ڈار نے انگلینڈ کیخلاف وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں نداڈار نے مجموعی طور پر 126 وکٹیں حاصل کر لیں ۔

قبل ازیں 125 وکٹوں کے ساتھ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد کے پاس تھا جبکہ آسٹریلیا کی ایلیس پیری 122 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہین۔

ندا ڈارویمنز ٹی ٹوئنٹی
Comments (0)
Add Comment