ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستان

ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا ،  وزیراعلیٰ بلوچستان

دہشت گردی کی تھریٹ کے لئے ہماری پولیس اور لیویز کافی ہے،میر سر فراز بگٹی کاتقریب سے خطاب

کوئٹہ:    وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مذہب اور قوم پرستی کے زریعے دہشت گردی پھیلائی گئی دہشت گردی کی تھریٹ کے لئے ہماری پولیس اور لیویز کافی ہے،خواتین کو ڈھال بنا کر بلوچستان کی روایات کو پامال کیا گیا جسکی سوچ بلوچستان کو کمزور کرنا ہے انہیں ہم آزاد نہیں چھوڑ سکتے۔

 یہ بات انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں یوم شہدا ء کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی، تقریب میں ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی غزالہ گولہ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، آئی جی پولیس بلو چستان عبدالخالق شیخ،اعلی سول وعسکری حکام اور شہداء کے فیمیلیز بھی موجود تھے،

 تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا کہ شہدا ہمیں سال بھر رہتے ہیں ہمارے ملک میں بہت سی سازشیں کی گئیں دہشت گردی کی فالٹ لائنز کا قوم نے بھرپور دفاع کیا بلوچستان میں ماضی میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا گیاہم نے اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لیا ہے بلوچستان میں مذہب اور قوم پرستی کے زریعے دہشت گردی پھیلائی گئی دہشت گردی کی تھریٹ کے لئے ہماری پولیس اور لیویز کافی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ پر امن احتجاج کے نام پر عام شہریوں کو اغوا کیا گیا بندوق اٹھانے والوں کا آمنے سامنے مقابلہ کیا جائے گا خواتین کو ڈھال بنا کر بلوچستان کی روایات کو پامال کیا گیا جسکی سوچ بلوچستان کو کمزور کرنا ہے انہیں ہم آزاد نہیں چھوڑ سکتے یہ لڑائی صرف پولیس کی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ صوبے کو جب بھی حقوق ملے وہ پارلیمینٹ سے ملے ہیں قوم پرستی کے نام پر عوام کی سوچ میں اس طرح کی چیزیں ڈالی گئیں ہمارے شہدا ء خوش قسمت ہیں جنکا خون اس ملک کے لئے گرا شہدا کے لواحقین کے لئے حکومت ہر اقدام کرے گی اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے اور پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔

اس موقع پر آئی جی پو لیس بلو چستان عبد الخالق شیخ نے کہا کہ ماضی میں شہدا پولیس کے بے شمار جنازے ہم نے اٹھائے آج کا دن اپنے شہدا ء کو یاد کرنے کا موقع ہے ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو سراہتے ہیں قومیں اپنی قربانیوں سے پروان چڑھتی ہیں کامیاب قوموں کی کسی نسل نے قربانیاں دیکر اپنی قوموں کو کامیاب بنایا بلوچستان میں شہدا کی کمپلسیشن کو تین گنا ہ کیا گیا شہدا ء کے بچوں کے لئے ایجوکیشن ویلفیئر فنڈز قائم ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ہمارے شہدا کے 100 کے قریب بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جسکی فنڈنگ پولیس کرتی ہے بلوچستان پولیس میں غازیوں کے علاج معالجے کے لئے بھی کام کیا جا رہا ہے بلوچستان پولیس دیگر فورسز کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔

ٰ بلو چستانمیر سر فراز احمد بگٹی
Comments (0)
Add Comment