مجموعی گردشی قرضہ اب 38 ارب روپے ہے۔ عمر ایوب

سبسڈی 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے ہے

اسلام آ باد (نیوز پلس) پاور ڈویژن کے وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مجموعی گردشی قرضہ اب 38 ارب روپے ہے۔انہوں نے اپنے دئیے گئے ایک اہم بیان میں کہا کہ گردشی قرضوں کے 39 ارب روپے بجٹ کے ذریعے ادا کردیے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گردشی قرضہ 77 ارب روپے تھا۔وفاقی وزیر عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ سبسڈی 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے ہے۔

پاور ڈویژنعمر ایوب
Comments (0)
Add Comment