عالمی ثالثی ادارے نے پاکستان پر عائد ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کا جرمانہ معاف کرنے پر اتفاق کر لیا۔ڈاکٹر بابر اعوان کا دعویٰ

عالمی ثالثی ادارے کی جانب سے پاکستان پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا

اسلام آباد(نیوز پلس)پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر عائد ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کا جرمانہ معاف کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ جرمانے کی معافی وزیراعظم عمران خان پر عالمی سطح پر اعتماد کا مظہر ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ثالثی ادارے کی جانب سے پاکستان پر جرمانہ عائد کیا گیا تھااور یہ جرمانہ کارکے پاور پلانٹ کیس میں ترک کمپنی کو ادا کیا جانا تھا۔پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان پر عائد ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کا جرمانہ معاف کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ جرمانے کی معافی وزیراعظم عمران خان پر عالمی سطح پر اعتماد کا مظہر ہے۔ کارکے پاور پلانٹ کیس کے معاملے پر 1.6 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ڈاکٹر بابر اعوان نے نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ جرمانہ کارکے پاور پلانٹ کیس میں ترکی کی کمپنی کو ادا کیا جانا تھا جو عالمی ثالثی ادارے نے عائد کیا تھا۔

بابر اعوانعالمی ثالثی ادارے
Comments (0)
Add Comment