سرفراز احمد نے ٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے

میچ میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے سب سے زیادہ 44 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا

راولپنڈی (نیوز پلس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔ سرفراز احمد نے بلوچستان کے کیخلاف کھیلی گئی اننگ میں 44 رنز بنائے اور یوں انہوں نے ٹی 20 فارمیٹ میں تین ہزار رن مکمل کیے۔ میچ میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے سب سے زیادہ 44 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ اسد شفیق نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔راولپنڈی کے پنڈی کلب گراوٗنڈ میں گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ امام الحق 92 رنز بنا کر ناٹ آوٗٹ رہے۔جواب میں سندھ نے 174 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ ایک اوور میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیمسرفراز احمد
Comments (0)
Add Comment