بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز، ادھم پور ائیر بیس، پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ اور براہموس میزائل کا ڈپو تباہ،

بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز، ادھم پور ائیر بیس، پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ اور براہموس میزائل کا ڈپو تباہ،

بھارت کے خلاف کاروائی جا سی بھارت میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے

بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملاتے ہوئے پاکستان نے  بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کاروائی کا آگاز ہو گیا ہے جس کے لئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز ہو چکا ہے پاکستان بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹرویج سائٹ اور بھارتی ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا۔

 

پاکستان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ’ رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں زوردار جواب دینا شروع کردیا ہے اور بھارت کے خلاف ’’ آپریشن بنیان مرصوص ‘‘ کا آغاز کیا ہے جس کا نام سورۃ الصف کی آیت نمبر 4 سے لیا گیا ہے اور اس کا مطلب ’’ آہنی دیوار‘‘ ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستان نے نماز فجر کے وقت بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور  ’ فتح ‘ میزائل داغے ہیں اور اس وقت بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وہ تمام بیسز جن سے بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے اور آپریشن میں بھارت کی پٹھان کوٹ میں ائیرفیلڈ اور اودھم پور ائیربیس کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس میزائل کا ڈپو بھی تباہ کردیا ہے۔

سیکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کو اس کے جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے ابھی تک سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی انتہائی منظم، مربوط اور دفاعی حکمتِ عملی کے تحت کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل  ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو اور اب باقاعدہ طور پر جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

70 فیصد بجلی گھر تباہ

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سائبر حملے کے زریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی گھروں کو بھی ناکارہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کو پیغام

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی تھی بھارت نے پاکستان کی تین ایئر بیسز پر میزائل حملے کیئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بھارت نے اپنی ننگی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے کچھ دیر قبل اپنے طیاروں سے فضاء سے زمین پر میزائل داغے ہیں جن میں نور خان بیس ، مرید بیس اور شور کوٹ بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے ، اب تک کی اطلاعا ت کے مطابق الحمدواللہ ایئر فورس کے تمام اثاثے محفوظ ہیں ۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو پیغام دیا تھا کہ ’ اب بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے۔

آپریشن بنیان مرصوصپاک - بھارت- جنگپاکستان آرمی
Comments (0)
Add Comment