اسحاق ڈار سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کی ملاقات
ملاقات میں مکہ دفاعی اتحاد کے کردار اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے تقرری پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو مبارک باد دی اور ان کی اہم ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مکہ دفاعی اتحاد خطے میں دیرپا امن کے قیام اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
ملاقات میں مکہ دفاعی اتحاد کے کردار اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
