Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک فوج کے میجر جنرل عمران خان بابر کی آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

پاک فوج کے میجر جنرل عمران خان بابر کی آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

پاک آذربائیجان دفاعی تعلقات میں مزید وسعت، عسکری تعلیم اور مشترکہ مشقوں پر گفتگو

باکو: پاک فوج کے میجر جنرل محمد عمران خان بابر نے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کی مسلح افواج کے فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولی یف سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شئعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران کرنل جنرل کریم ولی یف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے باہمی تعلقات دوستی اور برادرانہ رشتوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجود اسٹریٹجک شراکت داری کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ دونوں ممالک کے دفاعی اداروں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان باقاعدگی سے ہونے والی ملاقاتوں نے دوطرفہ عسکری تعلقات کو نئی رفتار اور معنویت فراہم کی ہے۔

میجر جنرل محمد عمران خان بابر

میجر جنرل محمد عمران خان بابر نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر آذربائیجانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ رابطوں نے دوطرفہ فوجی تعاون کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

ملاقات میں عسکری تعلیم، فوجی و تکنیکی تعاون، مشترکہ فوجی مشقوں سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان موجود برادرانہ و اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:13 + 10 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More