Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 9 سے زائد دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 9 سے زائد دہشتگرد ہلاک

زیارت ، ہرنائی اور سوراب میں آپریشن، دہشت گردوں کےٹھکانے تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود نرآمد

 

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 9 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے زیارت اور ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کیں۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ضلع سوراب کے مختلف علاقوں میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جہاں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ مجموعی طور پر مختلف کارروائیوں میں 9 سے زائد دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا، جبکہ دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ ممکنہ طور پر چھپے دیگر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگایا جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی تھی، جبکہ کارروائی کے دوران اسلحہ، ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:7 + 3 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More