Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

طالبان رجیم کی غیر جمہوری اور پُرتشدد پالیسیوں کے باعث افغانستان عالمی تنہائی کا شکار

طالبان رجیم کی غیر جمہوری اور پُرتشدد پالیسیوں کے باعث افغانستان عالمی تنہائی کا شکار

افغانستان کو واشنگٹن کی نیشنل سکیورٹی اسٹریٹیجی2025اور نیشنل ڈیفنس اسٹریٹیجی 2026 دونوں میں شامل نہیں کیا گیا۔ دی ڈپلومیٹ رپورٹ

دی ڈپلومیٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے2025 کے وسط سے افغانستان کیلئےتمام امریکی امداد بند کررکھی ہے۔امریکہ افغان شہریوں کیلئےاسپیشل امیگرنٹ سمیت تمام اقسام کے ویزوں کا اجرا بھی معطل کر چکا ہے ۔امریکہ نے طالبان کی جانب سے اپنے شہریوں کی گرفتاریوں کو”یرغمال سفارت کاری” قرار دیا تھا ۔

واشنگٹن:طالبان رجیم کی غیرجمہوری اور پُرتشدد پالیسیوں کےباعث افغانستان عالمی تنہائی کا شکار ہوچکا ہے۔انتہاپسندانہ اقدامات اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےباعث دنیا کے کسی بھی ملک نے اب تک طالبان رجیم کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا۔

امریکی پالیسی ساز افغانستان کو اپنی ترجیحات سے خارج کر چکے ہیں اوراب اسےمحض ایک ناکام ریاست اور ماضی کا قصہ تصورکیا جا تا ہے۔معروف عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق 2021میں افغانستان سے انخلا کے بعد سے اب تک امریکہ نے طالبان رجیم کوجائز حکومت کے طور پرتسلیم نہیں کیا۔31اگست2021سے کابل کے امریکی سفارتخانے کی تمام سفارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں ۔

دی ڈپلومیٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے2025 کے وسط سے افغانستان کیلئےتمام امریکی امداد بند کررکھی ہے۔امریکہ افغان شہریوں کیلئےاسپیشل امیگرنٹ سمیت تمام اقسام کے ویزوں کا اجرا بھی معطل کر چکا ہے ۔امریکہ نے طالبان کی جانب سے اپنے شہریوں کی گرفتاریوں کو”یرغمال سفارت کاری” قرار دیا تھا ۔

افغانستان کو واشنگٹن کی نیشنل سکیورٹی اسٹریٹیجی2025اور نیشنل ڈیفنس اسٹریٹیجی 2026 دونوں میں شامل نہیں کیا گیا ۔اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیرمائیک والٹزکےمطابق امریکہ ایسے گروہ کیساتھ پُر اعتماد تعلقات قائم نہیں کر سکتا جو بے گناہ امریکیوں کو قید رکھے اورافغان عوام کو نظرانداز کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:3 × 4 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More