Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیرداخلہ کی پاسداران انقلاب کے جنرل احمد وحیدی سے اہم ملاقات

 وزیرداخلہ کی پاسداران انقلاب کے جنرل احمد وحیدی سے  اہم ملاقات

ملاقات میں خطے کی صورتحال اور ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے گفتگو

تہران:  امریکہ ایران مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کے سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر اہم پیغام لے کر ایران پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاسداران انقلاب کے جنرل احمد وحیدی سے ملاقات ہوئی، خطے کی صورتحال اور ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے تہران میں ایرانی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے یہ دوسری ملاقات ہے۔ وزیرداخلہ کا ایک ہفتے میں یہ دوسرا دورہ تہران ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More