محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے دوسری اہم ملاقات
وزیر داخلہ کی آج سہ پہر دورے کے لیے دوبارہ تہران پہنچے، جہاں انہوں نے ایران کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی ایک ہفتے کے دوران دوسری بار ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔
محسن نقوی آج سہ پہر دورے کے لیے دوبارہ تہران پہنچے، جہاں انہوں نے ایران کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ایک ہفتے میں دوسری ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اِنچیف احمد وحیدی سے بھی ملاقاتیں کیں۔
اس سے قبل، پانچ روز پہلے ہونے والے دورے میں بھی محسن نقوی نے ایران کا دورہ کیا تھا، جس دوران انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔
