سعودی عرب کا صدر ٹرمپ کے ایران کو مزید وقت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم
مذاکرات میں توسیع ہرمز میں شپنگ سیکیورٹی کی بحالی میں مدد کرسکتی ہے،وزیرخارجہ فیصل بن فرحان
ریاض: سعودی عرب نے ایران کو مزید وقت دینے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایران کو معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید وقت دینے کے فیصلے پر صدر ٹرمپ کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پائیدار امن کیلئے عالمی اور علاقائی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، مذاکرات میں توسیع ہرمز میں شپنگ سیکیورٹی کی بحالی میں مدد کرسکتی ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں سلامتی کی بحالی کے لیے امریکی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے، امید ہے ایران کشیدگی سے بچنے کیلییثالثی کوششوں پر فوری جواب دے گا۔
