بھارتی خفیہ کمیونیکیشن ڈی کوڈ، پاکستان کے حساس اداروں نے بھارتی فالس فلیگ پلاننگ بے نقاب کر دی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کا مقصد پاکستان کی فوج کو نشرقی سرحد پر اینگیج کرنا ہے
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے بھارت کے خفیہ کیمونیکشن کو ڈی کوڈ کر دیا ہے،
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنےکا منصوبہ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت پاکستانی قیدیوں کو مقبوضہ کشمیرکے سرحدی علاقوں میں لے جانا چاہتا ہے۔ بھارت پاکستانی قیدیوں کے ذریعے سرحدی علاقے میں فالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرکے بھارت بڑی کارروائی کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر پاکستان پر سرحدی کشیدگی شروع کرناچاہتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کا مقصد پاکستان کی فوج کو نشرقی سرحد پر اینگیج کرنا ہے۔
