Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی خفیہ کمیونیکیشن ڈی کوڈ، پاکستان کے حساس اداروں نے بھارتی فالس فلیگ پلاننگ بے نقاب کر دی

بھارتی خفیہ کمیونیکیشن ڈی کوڈ، پاکستان کے حساس اداروں نے بھارتی فالس فلیگ پلاننگ بے نقاب کر دی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کا مقصد پاکستان کی فوج کو نشرقی سرحد پر اینگیج کرنا ہے

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے بھارت کے خفیہ کیمونیکشن کو ڈی کوڈ کر دیا ہے،

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  بھارت  پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنےکا منصوبہ ہے۔

  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  بھارت پاکستانی قیدیوں کو مقبوضہ کشمیرکے سرحدی علاقوں میں لے جانا چاہتا ہے۔  بھارت پاکستانی قیدیوں کے ذریعے سرحدی علاقے میں فالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستانی قیدیوں کو  استعمال کرکے بھارت بڑی کارروائی کا الزام  پاکستان پر لگانا چاہتا ہے،  بھارت فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر پاکستان پر سرحدی کشیدگی شروع کرناچاہتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کا مقصد پاکستان کی فوج کو نشرقی سرحد پر اینگیج کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More