Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں روہت شرما کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں روہت شرما کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

 ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بابراعظم نے بھارت کے بیٹر سابق کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے یہ کارنامہ لاہور  میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سر انجام دیا۔

سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 159 میچوں میں 4231 رنز بنائے تھے جبکہ بابر کو روہت کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 9 رنز درکار تھے ۔

بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں اپنی اننگز کا 9 واں رنز مکمل کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔

 واضع رہے کہ ایشیاء کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابراعظم کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹی توئنٹی سیریز کے لئے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More