آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات،باہمی امور پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر پہنچ گئے، آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعئبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا شاہی محل پہچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی حکمت عملی سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کےلیے مستقل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام میں سعودی ولی عہد کے کردار کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سعودی عرب کے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العتیبی ، رائل سعوی آرمڈ فورسز کے چیف آرمی اسٹاف ائیر مارشل چیف مارشل فیاض بن حمید اور چیف آف رائل سعودی فورسز لیفیٹیننٹ جنرل فہد بن سوعد سے بھی ملاقاتیں کیں۔