پاکستان کے امن اور خوشحالی کے لئے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہو گا: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبیر پختنونخواہ کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خبیر پختونخواہ کی خواتین نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا اور ان تمام تر چیلنچز کے باجود پختہ عزم اور بہادری کا ثبوت دیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ پشاور، خواتین سمپوزیم اور صوبائی اپیکس کیمٹی کے اجلاس میں شرکت کی ۔
پاک فوج کے شعئبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سمپوزیم میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے خواتین کی حوصلہ افزائی بھی کی، آرمی چیف نے کہا کہ خواتین خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، خواتین اس تبدیلی کا پورا پورا فائدہ اٹھائیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بعد ازاں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان بھی شریک ہوئے۔
اپیکس کمیٹی میں آرمی چیف کو ذخیرہ اندوزی، منشیات اور دیگر اشیا کی سمگلنگ کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو مجموعی سکیورٹی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
کمیٹی شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، اجلاس کے شرکاء نے شہداء کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
اپیکس کمیٹی اجلاس کے دوران آرمی چیف کو اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ صوبائی اپیکس کمیٹی کے شرکاء نے کہا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلیے متحد ہیں، شرکاء نے شہداء کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ ملک کے امن اور خوشحالی کےلیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج خیبر پختونخوا کی ترقی، استحکام یقینی بنانے کےلیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی.