Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مستونگ دھماکا: ڈی ایس پی سمیت 50 افراد شہید، 70 سے زائد زخمی

مستونگ دھماکا: ڈی ایس پی سمیت 50 افراد شہید، 70 سے زائد زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر دھاکا ہوا ہے جس کے نیتجے میں 13 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 50 سے زائد زخمی بتائیں جا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی ۔ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہے۔

زخمیوں کو اسپتال متنقل کر دیا گیا اور اسپتالوں میں امیر جنسی نافذ کر دی گئی ۔ضلعی انتظامی کے مطابق مستونگ دھماکے کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعم نے بھی دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مستونگ میں دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا، مستونگ میں دھماکا بڑی نوعیت کا لگتا ہے تاہم اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

  نگراں وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ بھی مستونگ میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ایس ایچ او سٹی کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش ہے، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ دھماکا جلوس سیکیورٹی پر مامورڈی ایس پی نوازگشکوری کی گاڑی پر ہوا۔

بلوچستان حکومت نے صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔نگران وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اےاورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔شہداءکی تعدادمیں اضافہ ہوسکتاہے۔کوئٹہ کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی۔

تمام رہنماؤں نے مستنگ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More