Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گیانا ایمیزون وارئیرز نے پہلی مرتبہ کیریبین پریمئیر لیگ ٹائٹل جیت لیا

گیانا ایمیزون وارئیرز نے پہلی مرتبہ کیریبین پریمئیر لیگ ٹائٹل جیت لیا

گیانا

پاکستانی کرکٹر صائم ایوب کی ناقابل شکست نصف سنچری اور ڈیوائن پریٹوریئس کی عمدہ بائولنگ کی بدولت گیانا ایمیزون واریئرز نے پہلی مرتبہ کیریبین پریمیئر لیگ 2023 کا ٹائٹل جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکہ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی، ڈوین پریٹوریئس کو شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سی پی ایل کا پہلی مرتبہ چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا، ان کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا جبکہ گیانا ایمیزون واریئرز کے ہی شائی ہوپ لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پراویڈنس سٹیڈیم، گیانا میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں گیانا ایمیزون واریئرز کے کپتان عمران طاہر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا۔

گیانا ایمیزون واریئرز کے بائورز کی شاندار بائولنگ کی بدولت ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس نے گیانا ایمیزون واریئرز کو میچ میں کامیابی کے لئے 95 رنز کا آسان ہدف دیا۔ کیسی کارٹی38 رنز بناسکے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر تک نہ ٹھہرسکا ۔ گیانا ایمیزون واریئرز کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر پائے۔

ڈوین پریٹوریئس نے چارنے کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کپتان عمران طاہر اور گڈاکیش موتی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستانی بلے باز صائم ایوب کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت گیانا ایمیزون واریئرز نے مطلوبہ ہدف 14 اوور میں بآسانی حاصل کرکے پہلی مرتبہ کیریبئن پریمیئر لیگ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستانی بلے باز صائم ایوب ناقابل شکست 52 اور شائی ہوپ ناقابل شکست 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈوین پریٹوریئس کو شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا جبکہ گیانا ایمیزون واریئرز کے ہی شائی ہوپ لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More