حمائمہ ملک مالی مشکلات بارے میں بات کرتے آبدیدہ ہوگئیں
معروف اداکارہ حمائمہ ملک مالی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوئوں بارے بات کی ۔ انہوں نے مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب ہمارے ملک میں 5 ہزار کا نوٹ آیا تو مجھے رونا آگیا تھا کیونکہ میں نے غربت بھی دیکھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے 14 سال کی عمر سے کام کرنا شروع کیا اور اس وقت مجھے سیٹ پر جو بریانی ملتی تھی، میں اسے بچا کر رکھ لیتی تھی کہ جب میں گھر جاوں گی تو میرے امی ابو اور بہن بھائی بھی کھائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم لوگ کرائے کے گھر میں رہتے تھے جس کا کرایہ 3 ہزار روپے تھا اور آج کل تو گھر کا راشن خریدنے کے لیے 3 لاکھ روپے بھی کم لگتے ہیں۔حمائمہ ملک نے بتایا کہ ہم لوگوں نے اے سی کبھی نہیں دیکھا تھا، میں نے بسوں میں سفر کیا ہے تو ہر چیز کا صحیح وقت ہوتا ہے اور زندگی میں ہر چیز اپنے صحیح وقت پر ملتی ہے۔انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی کی ان مشکلات سے نکلنے کے لیے جتنی محنت کی اس دوران خود کو کھو دیا۔