Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آج آئین کی فتح ہوئی ہے ۔ فواد چوہدری

آئین کی بالادستی ہوئی ہے

آج آئین کی فتح ہوئی ہے ۔ فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے اہم رہنماء فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج آئین کی فتح ہوئی ہے ۔

شیخ رشید شبلی فراز اور بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ کے پی الیکشن کی تاریخ کا اعلان گورنر کریں گے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ ایک بار پھر آئیں کی بالا دستی ہوئی ہے، سپریم کورٹ نے آئین کے مطابق فیصلہ کیا۔

علی ظفر کا کہنا ہے کہ صدر کے پاس انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا آئینی حق ہے، کے پی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان گورنر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اکثریت کا فیصلہ ہے،فیصلے پر آئین اور قانون کے مطابق عمل ہو گا۔

شیخ رشید نے رد عمل کیں کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے یہ بہت بڑی فتح ہے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اور کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ببنے جا رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More