Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بابر اعظم کا کچھ دیرکے لیے کرکٹ سے آرام کرنے کا فیصلہ

بابر اعظم کا کچھ دیرکے لیے کرکٹ سے آرام کرنے کا فیصلہ  

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر اسٹار بیٹر بابر اعظم نے کچھ وقت کے لیے کرکٹ سے آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے بابر اعظم کو آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حصہ نہیں لیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے بابر کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔

اسی حوالے سے بابر اعظم کی غیر موجودگی کی اطلاع لاہور وائٹس ٹیم کو بھی دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے انفرادی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں کام شروع کر دیا ہے اور اپنی پرانی بیٹنگ ٹیکنک کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔ یہ تیاری خاص طور پر آئندہ پی ایس ایل کے لیے ہے، جہاں بابر اعظم پشاور زلمی کی اوپننگ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More