Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران خان بارودی سرنگیں بچھا کر ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا ۔ اسحاق دار

پاکستان دیوالیہ نہیں ہو رہا

عمران خان بارودی سرنگیں بچھا کر ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا ۔ اسحاق دار

نیوزپلس

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے متعلق پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس قسم کا منفی پروپیگنڈہ عمران نیازی کر رہے ہیں جہنوں نے باردوی سرنگیں بچھا کر ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا اور عالمی مالیاتی اداروں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ۔

وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کے دگیر ارکان کے ہمراہ نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ اتحادی حکومت نے ملکی معیشت کی بہتری کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے گندم ،کھاد اور ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کابینہ کے دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ پاکستان کی معاشی صورتحال کا جائزہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست کی بجائے ریاست کوترجیح دی،

سیلاب کی قدرتی آفت آگئی محدود وسائل کےباوجود متاثرین کوریلیف دیا، ہرہفتے کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے، وزیراعظم کابینہ میں مشاورت کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں، آج ہم تحریک انصاف کی کارکردگی کی وجہ سے یہاں کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سے امریکی ڈالر اور گندم سمگل کی جا رہی ہے جس کی روک تھام کے لئے ایکشن لیا جائے گا، پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور حکومت میں ملکی معیشت کو تباہ کیا، عمران نیازی نے عالمی مالیاتی اداروں سے کئے گئے وعدےپورےنہیں کئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کا سرکاری ریٹ 224 روپے کے لگ بھگ ہے تاہم بارڈر کے ذریعے سمگل ہونے کی وجہ سے گرے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 13سے 18 روپے کا فرق ہے، سمگلنگ کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گندم، کھاد درآمد کر رہے ہیں، وہ بھی سمگل ہو رہی ہے، لہٰذا بارڈر سیل کرنا بھی پڑے گا تو کر دیں گے لیکن اب سمگل نہیں ہونے دیں گے۔جمعہ کے روز سے ایک کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے جس کے نتائج جلد سامنے آجائیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت جب ختم ہوئی تو مہنگائی 4.5 فیصد تھی،

اس وقت اسٹاک ایکسچینج ایشیا میں سب سے تیز بڑھ رہی تھی تاہم عمران حکومت نے اپنے دور میں ریکارڈ قرضے لئے اور معیشت کو تباہ کر دیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہو گا، اس کے متعلق غلط مہم چلائی جا رہی ہے ، عمران خان نے پاکستانیوں کو کرپٹ ثابت کرنے کی کوشش کی،

عمران نے کمٹمنٹ کو پورا نہیں کیا اور جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھا گئے، ان کے بیانات ملک دشمنوں کے لئے اچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ،عمران نیازی نے عالمی مالیاتی اداروں سے کئے گئے وعدےپورےنہیں کئے،پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،پاکستان دیوالیہ نہیں ہو گا،

ان کا کہنا تھا کہ دیوالیہ ہونے کی باتیں کر کے پاکستان کی رینٹنگ کو دنیا میں خراب کیا جا رہا ہے پہلے خیال کرنا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ چیلنجز موجود ہیں لیکن مینج کر رہے ہیں وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے اور اپنے ملک کو بدنام کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دیوالیہ ہونے کی باتیں کرکے پاکستان کی ریٹنگ کو دنیا میں خراب کیا جا رہا ہے ،پہلے ملک کا خیال کرنا چاہیے، چیلنجزموجودہیں، منیج کررہے ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کواس نہج پر پہنچایا، اپنے ملک کوبدنام کررہے ہیں،اللہ نہ کرے کہ پاکستان کبھی دیوالیہ ہو۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت جاتے ہوئے بارودی سرنگیں بچھا کر گئی عمران خان نے پاکستان کو بطور قوم کرپٹ ثابت کرنے کی کوشش کی اور پی ٹی ائی دور حکومت میں مہنگائی عروج پر پہنچی اور روپے کی قدر کم ہوئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More