کراچی (نیوز پلس) تھانہ گذری کا ایس ایچ او آغا معشوق علی پٹھان منشیات فروشوں ،جرائم پیشہ افراد اور علاقے میں دہشت گردی پھیلا کر عوام سے بھتہ دینے والوں کا سر پرست نکلا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گذری آغا معشوق علی پٹھان جو منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا ماہر اور عوام کا ہمدرد سمجھا جاتا ہے اصل میں آغا معشوق نے کئی چہرے چھپا رکھیں ہیں افسران بالا کی آنکھوں میں دھول ڈال کر ایس ایچ او تھانہ گذری ان منشیات فروشوں بھتہ خوروں اور فحاشی کے اڈوں پر ریڈ نہیں کرتا جو اس کو منھتلی نہیں دیتے بلکہ یہاں معاملہ الگ ہے یہ ایس ایچ او صاحب نے اپنے خاص بندے رکھیں ہوئے ہیں جب اس کو ضرورت ہوتی ہے تو خود ہی جرائم پیشہ افراد سے فحاشی اور منشیات فروشی کے اڈے قائم کروا دیتا ہے تا کہ وقت ضرورت افسران بالا کے ساتھ ڈرامہ رچا کر ان نام نہاد جرائم پیشہ افراد کے اڈوں پر چھاپے مار کر گڈ بک میں شامل ہو جاتا ہے اس ایچ او او نے ایمانداری کے لبادے میں بھیانک کام کر رہا ہے جرائم پیشہ افراد ہی اس کے ساتھی ہیں اور یہ ان کا ساتھی ہے نیوز پلس رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او تھا نہ گذری آغا معشوق پٹھان باقاعدہ جرائم پیشہ افراد،فحاشی کے اڈوں اور منشیات فروشوں کی سر پرستی کرتا ہے اور بے گناہ افراد کو مختلف جرائم میں ملوث کر کے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر ان کو بلیک کرتا ہے جس کا ثبوت نیوز پلس کراچی بیورو کے پاس موجود ہے آڈیو اور ویڈیو کی صورت میں۔سندھ حکومت کو چاہیے کہ ایسے پولیس افسر کو فوری طوری ایس ایچ او شپ سے ہٹایا جائے اور ایک ایسے افسر کو ایس ایچ او لگا یا جائے جس کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہو