اسلام آباد(نیوز پلس)حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع و تعیناتی سے متعلق سپریم کورٹ کے دیے گئے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے مذکورہ فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی جو سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بینچ نے دیا تھا۔سپریم کورٹ میں دائر اس درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ درخواست گزار ہیں۔