لاہور(نیوز پلس)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے میاں شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاوٗن کی پراپرٹی سمیت ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہرہ پور میں 2 پراپرٹیاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ جوہر ٹاوٗن میں 13 پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق پندرہ روز کے اندراحتساب عدالت کے جج کو جائیداد منجمد کرنے کی درخواست دی جائے گی۔