اسلام آباد (نیوز پلس) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے الوادعی ملاقات ہے۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پاکستان میں خدمات پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادکیا اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر ان کی خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں دوطرفہ اور اقتصادی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ ایران پاکستان کا اہم ہمسایہ دوست ملک ہے، اس کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اور ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، اس موقع پر ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کے دو اہم ممالک ہیں،تعلقات کے فروغ سے دونوں ملکوں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،سبکدوش ہونے والے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے مشیر تجارت عبد الرزاق داوٗد کا شکریہ ادا کیا۔